بین الاقوامی ایئرلائنز کو پاکستان کی حدود میں 24 ہزار فٹ بلندی سے نیچے پرواز پر پابندی

Published on January 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

123لندن (یو این پی) یورپی سول ایوی ایشن حفاظتی ایجنسی نے بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی حدود میں 24 ہزار فٹ بلندی سے نیچے پرواز نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باعث فرانس ایئر لائن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے شہری ہوا بازی کے جانب سے درخواست کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ( ای اے ایس اے ) نے پاکستان کی حدود میں تمام بین الاقوامی پروازوں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں 24 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے پرواز نہ کریں۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے وارننگ کا نوٹس ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes