دیہی مرکز مال میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی اور مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے علی شہزاد

Published on February 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

 

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنرعلی شہزاداچانک چک 66 ج۔ب دھاندرہ کے دیہی مرکز مال پہنچ گئے اور اہل دیہہ کو محکمہ مال سے متعلقہ دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سنٹر پر صفائی ستھرائی،عملے کی حاضری اورکوروناایس اوپیز کو بھی چیک کیا۔انہوں نے موقع پر موجود درخواست گزاروں سے بھی ملاقات کی اورکہا کہ دیہی مرکز مال سے فوری اراضی انتقال وفروخت اور فردات کے حصول کے علاوہ کوائف اور بائیو میٹرک ڈیٹا کے اندراج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر عوام کی سہولت کیلئے دیہی مرکز مال میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی اور مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سائلین کے جائز کام بغیر سفارش کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق دیہاتوں کے عوام کو تیز رفتار سروسز کی فراہمی کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جارہے ہیں اور قانونگوئی سطح پر دیہی مراکز مال کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے تاکہ انہیں سروسزکے حصول کے لئے دوردراز نہ جانا پڑے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر غلام مصطفی جٹ سے کہا کہ درخواست گزاروں کو تیز رفتار سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس ضمن میں معمولی سی بھی شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ٹھیکریوالہ میں کھلی کچہری بھی لگائی اورعوامی مسائل سنتے ہوئے ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے اہل علاقہ کے محکمہ مال،صحت، سیوریج،ٹریفک،صفائی کی صورتحال بہتر کرنے سمیت دیگر نوعیت کے مسائل و شکایات سنیں اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی بہبود کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہے اور علاقائی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے اسی مقصد کے لئے وہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ودیگر متصلہ علاقوں کے مسلسل دورے کررہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ ان کے جائز کاموں کے حل میں بلاجواز تاخیر نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹھیکریوالہ میں گرین پروگرام کے تحت پودابھی لگایا۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو تروتازہ رکھنے کے لئے پلانٹیشن ناگزیر ہے۔شہری دستیاب جگہوں پر شجرکاری کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شجرکاری مہم پر تحریک کی صورت میں عملدرآمد کررہی ہے اور لگائے گئے پودوں کی بقا وحفاظت کو بھی یقینی بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے جھنگ روڈ کی تعمیر کے جاری کام کا معائنہ کرکے تعمیراتی کوالٹی چیک کی۔انہوں نے کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہ کی مرمت وبحالی کا کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اورتعمیراتی عمل کے دوران ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے لئے مزید موثر اقدامات ہونے چاہیں جبکہ شہری حقوق کا بھی خیال رکھیں۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی کابھی دورہ کیا اورہسپتال کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سروسزفراہم کرنے کے لئے ہسپتال کو مکمل فنکشنل کرانے پر فوکس ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题