کورونا ایس اوپیز،اوورلوڈنگ،اوورچارجنگ کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کوبھاری جرمانے

Published on June 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

فیصل آباد ( یو این پی )سیکرٹری آرٹی اے قیصر جاوید نے کورونا ایس اوپیز،اوورلوڈنگ،اوورچارجنگ اور لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کوبھاری جرمانے کئے۔ انہوں نے مختلف شاہرات پر بسوں /ویگنوں کو رکواکرکورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد کا جائزہ اور خلاف ورزی پرکارروائی کی۔انہوں نے مسافرگاڑیوں میں سماجی فاصلہ کے تحت سیٹنگ انتظامات بھی چیک کئے۔علاوہ ازیں سیکرٹری آرٹی اے نے ٹرانسپورٹ سٹینڈز کا دورہ کیااور گاڑیوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کیا۔انہوں نے بسوں کے اندر جاکر کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے خلاف ورزی سے باز رہنے کی تاکیدکی۔انہوں نے مسافر گاڑیوں میں نصب سی این جی وایل پی جی سلنڈرزکے معیار کو بھی چیک کیااور غیر معیاری سلنڈرز کو اتروادیا۔علاوہ ازیں انہوں نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی کی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes