شاعرہ فاطمہ اعجاز کے انگریزی شعری مجموعے “دی شیڈ آف لونگنگ اینڈ ادر پویمز” کی پڑھنت کا انعقاد

Published on February 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

کراچی(یواین پی )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے شاعرہ فاطمہ اعجاز کے انگریزی شعری مجموعے “دی شیڈ آف لونگنگ اینڈ ادر پویمز” کی پڑھنت کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیاگیا، جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ،حوری نورانی، اداکار خالد احمد، پیرزادہ سلمان، ہدایت کار فواد خان، ہدایت کارہ و اداکارہ کلثوم آفتاب اور شمع عسکری نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض حوری نورانی نے انجام دیے۔ ابتدائی کلمات میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ میں نے کتاب پڑھی مجھے بہت اچھا لگا،فاطمہ اعجاز نے بہت زبردست کتاب لکھی ہے، اتنے شاندار لوگ اسے پڑھنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، آرٹس کونسل کی جانب سے شکر یہ ادا کرتا ہوں، یہ آرٹس کونسل کے لیے بڑے فخر کی بات ہے، میری خواہش ہے کہ فاطمہ اعجاز کی کتاب کا اردو ترجمہ بھی کیا جائے، شاعرہ فاطمہ اعجاز نے کہاکہ مجھے اس کتاب کو مکمل کرنے میںایک سال لگا ، اتنی شاندار تقریب منعقد کر پر آرٹس کونسل کراچی کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، اس موقع پر اداکار خالد احمد، پیرزادہ سلمان، ہدایت کار فواد خان، ہدایت کارہ و اداکارہ کلثوم آفتاب اور شمع عسکری نے فاطمہ اعجاز کی کتاب سے منتخب نظمیں حاضرین کے گوش گزار کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy