سینیٹ میں فیصل واوڈا کی خالی نشست،پی ٹی آئی نے 5کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

Published on February 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

کراچی (یواین پی)سینیٹ میں فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی نشست پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔سینیٹ ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کروانے کا دوسرا دن ہے، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم نے مجموعی طور پر 19کاغذات نامزدگی لیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن (آج)ہفتہ کو ہے، فیصل واواڈ کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہاہے کہ تحر یک انصاف نے 5کاغذات نامزدگی لیے ہیں، حتمی امیدوار کا پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا،(آج)ہفتہ کو کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy