بورے والہ ،یوم عاشور ، شہر میں پانی اور شربت کی سبیلیں بھی سجادی گئیں

Published on November 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 588)      No Comments

555
بورے والہ(حمزہ خرم)محرم الحرام میں یادحسین رضی اللہ تعالی عنہ کو زندہ رکھنے کے لیے نوحہ اورمرثیہ خوانی کو خاصا مقام حاصل ہے۔مجلس عزا کے ساتھ ساتھ شہر میں نوحہ اورمرثیہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔تو دوسری جانب شہرمیں پانی اورشربت کی سبیلیں بھی سجا دی گئی ہیں۔ کرب و بلا کے میدان میں وفا اورحریت کا درس دینے والے امام عالی مقام اپنی شہادت سے حق کا پرچم بلند کر گئے۔شہر بھر میں مجلس عزا کے ساتھ ساتھ گھروں اور امام بارگاہوں میں امام عالی مقام اورانکیرفقا کے سفرشہادت کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے نوحہ اورمرثیہ خوانی بھی ایک روایتی انداز ہے ۔ ذاکراپنی سوز بھری آواز میں نوحہ خوانی کے ذریعے ذکر شہادت اور اسکے فضائل بیان کرتے ہیں۔ادھر شہر کے طول و عرض میں پانی اور شربت کی سبیلیں لگا کر معصومین کربلا کو یاد کرنے اور دریائے فراط سے نواسے رسول اورانکے قافلے کے لیے پانی کی بندش کے واقعے کو یاد کیا جاتا ہے۔ امام عالی مقام نے لازوال قربانی دے کر تاقیامت اسلام کے ذکر کو زندہ و جاوید کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes