چیچہ وطنی میں بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کا فقیدالمثال استقبال کیاجائے گا، رانا فاروق سعید خان

Published on February 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل و سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نیازی نے پوری قوم کو معاشی بدحالی سے دو چار کردیا ہے،ملک پر مسلط نالائق حکمرانوں نے 22 کروڑ غیور پاکستانیوں کو استعمار کا غلام بنا دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے شہر کراچی سے 27فروری کو عوامی مارچ کا آغاز کررہی ہے جبکہ 4مارچ کوچیچہ وطنی میں بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کا فقیدالمثال استقبال کیاجائے گا فیصل آباد ڈسٹرکٹ و سٹی سمیت تمام تحصیلوں کے عہدیداران اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے کمر کس لیں۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوھدری ارشد جٹ،ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے تاریخی لانگ مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔پیپلز پارٹی کے جیالے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے محبوب لیڈر چیئرمین بلاول بھٹو کی کال پر دمادم مست قلندر بھر پور کریں گے۔پی پی پی کے سینئر رہنما و سابق ایم این اے شہادت علی خان بلوچ،پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل نائب صدر ماسٹر اشفاق احمد نے کہا کہ وزیراعظم کے دعووئں کی دیوار زمیں بوس ہوچکی، جتنا مرضی جھوٹ بول لیں، عوام اعتبار نہیں کریں گے۔حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا اپوزیشن کا آئینیحق ہے اور پیپلز پارٹی عدم اعتمادتحریک کی حمایت کے گی۔پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خان،پی پی پی کے ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری رائے شاہجہان کھرل نے کہا کہ حکومت جاتے جاتے عوام پر خودکش حملے کررہی ہے۔ 73برسوں سے یہ کھیل جاری ہے۔ہم اپنی اعلی اور صوبائی قیادت کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری کے ضلعی آفس سمندری روڈ پر 27فروری لانگ مارچ کی حتمی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اہم مشاورتی اجلاس میں شریک پارٹی عہداروں و ٹکٹ ہولڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سٹی جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین، پی وائی اوکے سابق ڈویڑنل صدررانا بلال فاروق سعید،پی پی پی یورپ کے نائب صدر رانا محسن خان،تحصیل صدر جڑانوالہ شفقت رانانے کہا کہ پاکستان کے آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیںلانگ مارچ کے جمہوری عمل میں تمام اپوزیشن کو شامل ہونا چاہیئے۔پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر خواتین رخسانہ قمر،جنرل سیکرٹری شازیہ حسین،ڈویڑنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہر شیخ نے کہا کہ لانگ مارچ کو کامیاب بنانا ہے نیازی کو بھگانا ہی! پٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتیں بڑھانے کی بھرپور تیاری ہورہی ہے۔ منی بجٹ کے بعد اوگر بل بھی سینیٹ سے سلیکٹرز کی ایماءپر مہربانوں کی ملی بھگت سے پاس ہوا۔سینئر نائب صدر ضلع چوھدری ناجی گجر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری رائے عابد علی کھرل،محمد فرحان چوھدری،چوھدری منیر احمد،ابوبکر حمزہ،تحصیل صدر رانا خالد محمود نے کہا کہ صوبائی و ڈسٹرکٹ قیادت کی توقعات کے عین مطابق جیالے چیچہ وطنی میں اپنے قائد کا شاندار استقبال کریں گے۔ ملک پر عملاً آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی اجارہ داری قائم ہے۔ واشنگٹن سے احکامات آتے ہیں، اسلام آباد میں بیٹھے حکمران آنکھیں بند کرکے نافذ کردیتے ہیں۔پی وائے او کے ضلعی صدر رائے کاشف محمود،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا شیراز رجب نے کہاکہ پی وائی اوکا ہر نوجوان اپنے عظیم قائد کے استقبال کیلئے چیچہ وطنی پہنچے گا،ملک اسلام کے نام پر بنا، مگر ایک دن کے لیے بھی یہاں نظام مصطفی نافذ نہ ہوسکا۔سٹی سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید،سٹی ڈجکوٹ کے صدر چوھدری نوید گجر نے کہاکہ قوم استعمار کے وفاداروں کا مکمل بائیکاٹ کرے۔ظلم اور ناانصافی کو برداشت کرنا، ظالم کا ساتھ دینا ہے۔ سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل رانا فاروق سعید خان نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قوم کو کرپٹ سرمایہ داروں اور اشرافیہ کے چنگل سے آزاد کروانا چاہتی ہے۔ ہمیں آنے والی نسلوں کو خوشحال اور جمہوری پاکستان دینا ہے۔ خوشحالی، امن اور کامیابی کا راستہ دین کو اپنانے اور اس کے پیغام کو عام کرنے میں ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy