پشاور: ولیمے والے دن فائرنگ، دولہا قتل

Published on December 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

پشاور: (یواین پی) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ولیمے والے روز دولہا قتل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود چغل پورہ میں فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں دولہا عابد جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی اصل وجہ شادی کے دوران مستورات کی ویڈیو اور تصاویر بنانے پر ہوئی، دولہے عابد کا آج ولیمہ تھا۔ ملزمان کی شناخت شہزاد، شبیر اور شاہ فہد کے نام سے ہوئی جن میں سے ایک مقتول کا بہنوئی ہے۔ مقتول کے اہل خانہ کے مطابق شادی کی تقریب میں خواتین کی ویڈیو اور تصاویر بنانے پر جھگڑا ہوا جس پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes