بھارت مسلم خاتون صحافی کو جنسی طورپرہراساں کرنابندکرے، اقوام متحدہ

Published on February 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

نیویارک(یواین پی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارت سے مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب کو انتہا پسند ہندوؤں کے سوشل میڈیا پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے عمل کو بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون صحافی رعنا ایوب کو پہلے ہی مودی سرکار پر کڑی تنقید اور بھارت میں جبر اور تشدد کے شکار اقلیتوں کی آواز بننے پر کچھ عرصے سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں کا سامنا تھاتاہم جب رعنا ایوب نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی تو ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے اور سوشل میڈیا پر گالیاں، دھمکیاں اورہراساں کرنے لگے۔ جس پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنے بیان میں صحافی اور خواتین کے حقوق کی نمائندہ رعنا ایوب پر دائیں بازو کے ہندو قوم پرست گروپوں کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے خاتون صحافی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题