روسی صدر کی عمران خان سے بغیر فاصلے ملاقات کے چرچے،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Published on February 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

ماسکو (یواین پی)روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان سے بغیر کسی فاصلے کے ملاقات کی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں،کورونا کے بعد سے روسی صدر نے دنیا بھر کی متعدد شخصیات اور سربراہان سے ملاقاتیں کیں جن میں مغربی رہنما قابل ذکر ہیں،ولادی میر پیوٹن نے ان ملاقاتوں میں فاصلہ رکھا اور مہمان کو میز کے دوسرے کونے پر بیٹھایا۔ اس حوالے سے روسی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا کے پیش نظر صدر نے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے فاصلہ برقرار رکھا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy