وسائل کی کمی کے باعث زرعی شعبہ میں انڈیا جیسے اقدامات نہیں کر سکتے سکندر بوسن

Published on April 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 543)      No Comments

sa
وہاڑی( یواین پی)وفاقی وزیر خوراک سکندر بوسن نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی کے باعث زرعی شعبہ میں انڈیا جیسے اقدامات نہیں کر سکتے لیکن وسائل کی کمی کے باوجود پنجاب حکومت کسانوں کو بجلی 18روپے کی بجائے سبسڈی پر 10روپے میں فی یونٹ فراہم کرر ہی ہے اس لیے پاکستان کی زراعت کا موازنہ انڈیا کی زراعت سے نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ بات انہوں نے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ممبر ایم این اے طاہر اقبال کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پرجنرل مینجر پاسکو بریگیڈےئر راشد، زونل ہیڈ طارق رشید، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر، رانا طاہر محمود، چودھری زاہد اقبال ، قاضی حمیدالحسن ، بابر دوگل ، احتشام گوشی ، عنایت گجر، سجاد خان کھچی ، رانا فخر اسلام ، چودھری افصال یوسف، شیخ اسلم اور دیگر سماجی و سیاسی شخصیات موجود تھیں ۔ وفاقی وزیر سکندر بوسن نے کہا کہ گندم خریداری مہم میں پٹواری کا کردارختم کر دیا ہے کاشتکار کو اس کی محنت کا معاوضہ دلانے کے لیے فی ایکڑ بیگ کی تعداد 8سے بڑھا کر 12کر دی گئی ہے ہماری پہلی ترجیح چھوٹا کاشتکار ہے ۔خدا تعالی کے کرم سے گندم کی فصل اچھی ہے لیکن موسم میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے برداشت میں تاخیر ہو رہی ہے ہم گندم کی خرید کا مقررہ ہدف پورا کر لیں گے انہوں نے کہا کہ پاسکو کا ٹال فری ٹیلی فون نمبر موجود ہے جس پر کاشتکار گندم کی خریداری مہم میں درپیش مسائل یا شکایات کے بارے میں مفت فون کرکے آگاہ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں بھی ایم این طاہر اقبال چودھری کاشتکاروں کی بھر پور نمائندگی کرتے ہوئے زراعت کے شعبہ کو درپیش مسائل کی طرف توجہ دلاتے رہتے ہیں حکومت پاکستان زرعی شعبہ مے اچھے اور معیاری بیج کی کاشتکار کو فراہمی کے حوالہ سے بھی قانون سازی کررہی ہے تاکہ غیر ملکی کمپنیوں کے تحفظات دور کر کے انہیں پاکستان میں کام کرنے پر آمادہ کیا جا سکے ۔قبل ازیں انہوں نے بورے والا اور میلسی میں پاسکو کے مراکز گندم خرید کا معائنہ کیا اور باردانہ کے اجراء سمیت گندم کی خریداری کے عمل اور کاشتکاروں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا اور کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کے حوالہ سے مسائل دریافت کئے تاہم اس حوالہ سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ایم ڈی پاسکو طارق مسعود نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں پاسکو نے گندم کی خرید کا ہدف2لاکھ80ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا ہے اور تمام سنٹرز پر کاشتکاروں کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ اور پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام موجود ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes