کہانی اصلاحی جاندار اورمنفرد ہوتواسٹیج ڈرامہ سپرہٹ ہوجاتا ہے ایم اے ٹھاکر

Published on December 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

معیاری ڈراموں کےباعث شائقین ڈرامہ کا رخ کر رہے ہیں سستی تفریح فراہم کرنے میں تھیٹر آگے ہیں
لاہور(یوا ین پی )میری کوشش ہوتی ہےکہ اسٹیج ڈرامہ کی کہانی اصلاحی ہو نی چاہئے تاکہ اس سے مثبت پہلو اجاگر ہوں جو لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہو جائیں اگرکہانی اصلاحی جاندار اور منفرد ہوتواسٹیج ڈرامہ سپرہٹ ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہاراداکارہ وہدایت کارایم اے ٹھاکر نے یواین پی سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ڈراموں کا معیار بہتر ہونے کے باعث فیملیز نے دوبارہ تھیٹر کا رخ کیا ہے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے عوام کو معیاری اور سستی تفریح فراہم کرنے میں تھیٹر ہی سب سے آگے ہیں شوبز انڈسٹری میں نئے نوجوان ٹیلنٹ کو کام کے مواقع فراہم کئے جائیں کیونکہ ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوان ٹیلنٹ میں نام پیدا کرنے کے بہت مواقع ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme