سرکل رائیونڈ میں منشیا ت فروشوں کے گرد گھیرا تنگ؛ بلال محمود سلہری

Published on February 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

نوجوانوں نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں
رائیونڈ (یواین پی) اے ایس پی بلال محمود سلہری نے سرکل رائیونڈ میں منشیا ت فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکینے کا عزم، نوجوانوں نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، منشیات کا کاروبار کرنے والے نوجوان نسل کے جسموں میں منشیات کا زہر اتارنے والے مافیاز کا قلع قمع کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اوراس کیلئے تمام تر اقدامات کے لیئے تھانہ رائیونڈ، تھانہ سندر ایس ایچ اوز کو خصوصی حدایات دیں گئیں ہیں، اینٹی نارکوٹکس کمیٹی آصف سلیم مٹھا کی حدایت کے مطابق موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں،وہ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت منشیا ت فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے تاکہ نوجوانوں کو صحتمند رجحانات کی جانب راغب کیا جائے، کورونا کی وباء کے خاتمے کے بعد تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سر گرمیوں کو بھی وسعت دی جائے گی، حکومت اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کے مفاد کواولین ترجیح دے رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes