فیصل آباد، پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

Published on February 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کی طرف سے ولی پور میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح صدرویلفیئرسوسائٹی سید بابر حسین شاہ نے کیا۔ڈاکٹر منیب، ڈاکٹر عمارہ،امجدانصاری و دیگرڈاکٹرز بھی موجودتھے۔ کیمپ میں فری ادویات،فری چیک اپ، فری ٹیسٹ کئے گئے۔صدر پیشنٹ ویلفیئر نے بتایا کہ سکن کی بیماری کے علاج معالجہ کے لئے کیمپ قائم کیا گیا جس سے مریضوں کو بڑا فائدہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ہرماہ کیمپ لگایا جائے گا تا کہ لوگوں کو زیادہ سے طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔صدر سوسائٹی نے کہا کہ غریب اور مستحق لوگوں کو علاج کی معیاری سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہے جس میں مخیر حضرات کا بھرپور تعاون شامل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes