اوکاڑہ،عرس حضرت کرمانوالا کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ

Published on February 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار عرس حضرت کرمانوالا کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات چیک کرنے خود پہنچ گئے۔ ڈی پی او فیصل گلزار نے اسماعیل شاہ بخاری المعروف کرمانوالا شریف کے سالانہ عرس کے آخری روز تعینات کی جانے والی سیکورٹی کو چیک کیا ڈی پی او فیصل گلزار نے عرس کے تینوں روز سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے پر سیکورٹی برانچ اور تعینات افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محنت لگن سے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے والے اہلکار اور افسران محکمے کا حقیقی سرمایہ ہیں جو کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عرس کرمانوالہ شریف کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی کا ٹاسک پولیس جوانوں اور افسران نے بطریق احسن مکمل کیا جو کہ لائق تحسین ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes