ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،2 جوانوں سمیت4افراد شہید

Published on March 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 شہری شہید ہو گئے ،شہید ہونے والوں میں حوالدارعبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں ۔پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کردیںاوربھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے تتاپانی ،جند روٹ اورنکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کاسلسلہ جاری ہے ۔بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جارہاہے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت4 افراد شہید ہو گئے جبکہ خاتون سمیت 2 شدید زخمی ہیں جن کو طبی امداد کیلئے کوٹلی کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو جوان شہید ہوئے ،شہدا میں حوالدارعبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں ۔پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کردیںاوربھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog