عمران خان نے نوکری بچانے کیلئے پیٹرول قیمت میں کمی کی، اپوزیشن

Published on March 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments


لاہور،کراچی (یواین پی)ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے حالیہ قوم سے خطاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان دراصل عمران خان نوکری بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 برس میں 15 روپے بجلی بڑھائی اور آج نوکری بچانے کے لیے 5 روپے سستی کر دی جبکہ اسی عرصے میں پیٹرول 70 روپے بڑھا کر 10 روپے سستا کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ کمی عوام کے درد اور مسائل کے احساس کی وجہ سے نہیں بلکہ تحریک عدم اعتماد کے بڑھتے خوف کی وجہ سے ہے، جب عوام بلبلا رہے تھے، مسلم لیگ (ن) پیٹرول میں کمی کی دہائی دے رہی تھی، اس وقت بجلی اور پٹرول کی قیمت کم کیوں نہ کی؟،ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان نے 7 ماہ میں 12 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دیا ہے، رفتار یہی رہی تو کرنٹ اکا ؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گا جو آج تک کسی حکومت میں نہیں ہوا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题