سنی دیول 19 اکتوبر کو 58ویں سالگرہ منائیں گے

Published on October 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 781)      No Comments

55
ممبئی(یوا ین پی) بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ایکشن فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار سنی دیول پیر کو اپنی 58 ویں سالگرہ منائیں گے۔ 19 اکتوبر 1957ء کو پیدا ہونے والے سنی دیول نے 1983ء میں فلم ’’بے تاب‘‘ سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں ان کی ہیروئن امریتا سنگھ تھیں۔ اس کے بعد ’’ارجن‘‘،’’گھائل‘‘، ’’ڈر‘‘،’’بارڈر ‘‘سمیت کئی فلموں میں شاندار صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے شائقین پر اپنی انمٹ اداکاری کے نقش چھوڑے۔ 2011ء میں انہوں نے کامیڈی فلموں میں انٹری دیتے ہوئے ’’یملا پگلا دیوانہ‘‘ اور 2013ء میں ’’سنگھ صاحب‘‘ میں کام کیا اور مداحوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes