سپیشل بچے صلاحیتوں کے لحاظ سے کسی سے کم نہیں ہیں، چوہدری طاہر امین

Published on March 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments
اوکاڑہ(یواین پی)سپیشل بچے صلاحیتوں کے لحاظ سے کسی سے کم نہیں ہیں تعلیم و تربیت سے ان کو نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل بنایا جا سکتا ہے بلکہ یہ معاشرہ کے کار آمد شہری ثابت ہوں گے گورنمنٹ گنج شکر ایجوکیشن کمپلیکس کے اساتذہ لائق تحسین ہیں انہوں نے سپیشل بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا اور انہیں اعتماد بخشا جس کی بدولت وہ آج اپنی صلاحتیوں کا اظہار کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے گورنمنت گنج شکر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں جشن بہاراں سے سلسلہ میں ہونے والے ٹیلنٹ شو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ادارہ کے سپیشل طالبعلموں نے قرات،نعت،ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر عبد الکریم اور ادارہ کے پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال نے ادارہ کے سپیشل بچوں کی جانب سے کلین اینڈ گرین مہم میں حصہ لینے اور جشن بہاراں کے پروگراموں میں سپیشل بچوں کی شرکت سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کے طالب علم ہمیشہ سے نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں میں نمایاں رہے ہیں اسی طرح ہمارے سپیشل بچے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں پروگرام کی کمپیئرنگ اسی طرح ادارہ کے سابق طالب علم محمد جہانزیب نے کی جو کہ پی ایچ ڈی سکالر ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے سپیشل بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر عبد الکریم،پرنسپل ادارہ ڈاکٹر ظفر اقبال نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے اور ملکی ترقی و سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔  

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes