تیسرا ٹیلنٹ پروموشن فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

Published on March 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

ٹورنامنٹ کاسیمی فائنل مقابلے 14 مارچ کو جبکہ فائنل 15 مارچ کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد (یواین پی) تیسرا ٹیلنٹ پروموشن فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت انٹرنیشنل فٹ بالر حاجی عبدالستار نے کی۔ اجلاس میں ماشاء یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم، فیصل آباد کے صدر رانا محمد اشرف خان اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات و سینئر جرنلسٹ رانا تنویراحمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں پچاس کلبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ حاجی عبدالستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانا اور فٹ بال نیا ٹیلنٹ ابھرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا چاہئے۔ تیسرا ٹیلنٹ پروموشن فٹ بال ٹورنامنٹ 7 مارچ سے چبہ فٹ بال گراﺅنڈ فیصل آباد میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ الفاروق کلب کے زیراہتمام کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 13 مارچ کو اور سیمی فائنل مقابلے 14 مارچ کو جبکہ فائنل 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题