مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ضیاء) کے درمیان مفاہمت،عوامی مسائل جلد حل ہونگے ملک بابر اقبال علوی

Published on April 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments

علوی
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ضیاء) کے درمیان مفاہمت سے حلقہ این اے 191اور پی پی 283اور 284میں مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے حلقہ کے عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہو گی جو اس حلقہ میں نظریاتی مسلم لیگی ہونے کے ناطے ان دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد کے خواہش مند تھے مسلم لیگ (ن) کو اگرچہ 2013کے الیکشن میں حلقہ این اے 191اور پی پی 283اور 284میں مسلم لیگ (ضیاء) کے امیدواروں کے مقابلے میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا مگر مسلم لیگ (ضیاء) کے کامیاب رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق حلقہ این اے 191میں پارلیمنٹ میں میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر ووٹ دیا جبکہ چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے ،حاجی محمد نعیم انور ایم پی اے اور محترمہ غزالہ شاہین ایم پی اے نے بھی صوبائی اسمبلی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے وزیر اعلی میاں محمد شہبازشریف کو سپورٹ کیا گزشتہ دنوں اعجاز الحق کی میاں محمد شہبازشریف سے ون آن ملاقات کے بعد حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت اور مسلم لیگ (ضیاء) کے درمیان انڈر سٹینڈنگ کی خبریں آنے پر اہل علاقہ نے اظہار اطمینان کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیاء) کے نوجوان رہنماء ملک بابر اقبال علوی نے ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ان دونوں گروپس کے درمیان مفاہمت خوش آئند ہے اور اس سے حلقہ کے ترقیاتی منصوبہ جات کی رفتار بھی تیز ہو گی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے یہ پیشرفت نہایت اہمیت کی حامل گردانی جائے گی حلقہ ہارون آباد کو ماضی میں نظر انداز کر کے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اس کو پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا مگر اب امید کی کرن روشن جاگی ہے کہ مسلم لیگ (ضیاء) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحاد و مفاہمت کی فضاء سے علاقہ ہارون آباد کی ترقی کے راستے ہموار ہوں گے اور علاقہ ہارون آباد کی ترقی کے راستے ہموارہوں گے اور علاقہ ہارون آباد بہتری کی جانب رواں دواں ہو گا اس سے حلقے کی سیاست میں بھی نمایاں تبدیلی رو نما ہو گی اور سیاسی صورتحال میں واضع طور پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme