شائقین کو کرکٹ کی کشش اسٹیڈیم لانے لگی

Published on February 21, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 22)      No Comments

ملتان(یواین پی )شائقین کو کرکٹ کی کشش اسٹیڈیم کی جانب لانے لگی جب کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ملتان میں دوسرے میچ میں کراؤڈ بہتر ہوگیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں گذشتہ روز سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مقابل ہوئیں، وسیم اکرم، الٰہی برادرز، جاوید میانداد، حنیف محمد، ظہیر عباس انکلوژرز مکمل طور پر بھرے رہے، وی آئی پی انکلوژر وقار یونس اور انضمام الحق میں بھی تماشائیوں کی رونق رہی، ٹکٹ مہنگے ہونے کی وجہ سے فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز خالی رہے۔شائقین کی آمد کا سلسلہ 3 بجے ہی شروع ہوگیا تھا، انھیں شٹل بس میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے اسٹیڈیم لایا گیا، اسٹیڈیم آنے والے راستوں اور ٹیموں کے روٹ کی سڑکوں کو عام ٹریفک کیلیے بند کیا گیا، ٹیموں کے اسٹیڈیم پہنچتے ہی راستے کھول دیے گئے، وینیو اور روٹس پر سیکیورٹی کیلیے 10ہزار اہلکار تعینات کیے گئے۔سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کی گئی، اس بار بھی کئی شائقین جعلی ٹکس خرید کر شائقین اسٹیڈیم پہنچے مگر اسکین نہ ہونے پر انھیں اسٹیڈیم کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، میچ کے دوران تماشائی دونوں ٹیموں کو نعرے لگا کر سپورٹ کرتے رہے، میچ سے قبل وارم اپ کے دوران شائقین نے افتخار احمد کو دیکھ کر چاچا، چاچا کے نعرے لگائے جس پر انھوں نے بیٹ ہوا میں لہرا کر شکریہ ادا کیا۔میچ کے دوران ایک پول کی فلڈ لائٹ بند ہوگئیں جس کی وجہ سے کھیل 10منٹ تک رکا رہا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران کھیل تعطل کا شکار ہوا تو دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ڈریسنگ روم میں چلے گئے، ٹیکنیکل فالٹ دور ہونے پر دوبارہ لائٹس آن ہوئیں اور میچ شروع ہوا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog