عوام مررہے ہیں اوریہ لوگ سرکاری خرچ پر جلسے جلوس کر نے میں مصروف ہیں۔ارمغان سبحانی

Published on March 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

حکومت نے پیپلز پارٹی کے احتجاج کے مقابلہ میں خود احتجاج شروع کر دیا ہے جو کہ ایک انہونی ہے
لاہور(یو این پی)وزیر اعظم عمران خان عوام کے ساتھ گھناونے کھیل میں مصروف ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یوکرائن میں پھنسے پاکستانی طا لب علموں کی کوئی فکر نہیں وہ سرکاری جلوسوں کی قیادت کر رہے ہیں ان خیالات کااظہار ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 6روپے فی یونٹ کا اضافہ کر کے 5روپے فی یونٹ کمی کا جھا نسہ دیا ہے اس طرح پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 10روپے لیٹرکمی کر کے ایل پی جی کی قیمت میں 27روپے فی کلو اضافہ کر کے عوام کا مذاق اڑایا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے احتجاج کے مقابلہ میں خود احتجاج شروع کر دیا ہے جو ایک انہونی ہے۔ حکمران عوام کو ریلیف کی بجائے ان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یوکرائن میں پھنسے پاکستانی طا لب علموں کی کوئی فکر نہیں وہ سرکاری جلوسوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک میں الٹی گنگا بہانے میں مصروف ہیں۔ عوام مررہے ہیں اوریہ لوگ سرکاری خرچ پر جلسے جلوس کر نے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج کو ڈھونگ قراردیا اورحکومت سے مستعفی ہو نے مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes