درختوں کی تعداد میں اضافہ کرکے موسمی سختیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے صاحبزادہ محمدیوسف

Published on March 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

موسم بہار کی جاری شجرکاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں
فیصل آباد (یو این پی)حکومت پنجاب کی ہدایات پر لوکل گورنمنٹ پلانٹیشن ڈے کے موقع پر ضلع کونسل کے سبزہ زار میں پلانٹیشن کی گئی جس میں ایڈمنسٹریٹر فضل ربی چیمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمدیوسف نے پودا لگایا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس مجیب الزمان شامی، ڈسٹرکٹ آفیسر (آئی اینڈ ایس)ظفر عباس،ڈی او ریگولیشن عارف علی وڑائچ،سپرنٹنڈنٹ میاں محمد فاروق اور دیگر افسران نے بھی پودے لگائے۔موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت ضلع کونسل کو مجموعی طور پر 20 ہزار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے اور اب تک 4860 پودے لگائے جاچکے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ درختوں کی تعداد میں اضافہ کرکے موسمی سختیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے لہذا موسم بہار کی جاری شجرکاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ لگائے جانے والے پودوں کی بقاء وسلامتی کے لئے بھی مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔دیگر افسران نے بھی شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ درخت دھرتی کا حسن اور ماحول کو تروتازہ رکھتے ہیں لہذا شجرکاری کو فروغ دیا جائے اور ہر شخص اپنے حصے کا کم ازکم ایک پودا ضرور لگائے۔سپرنٹنڈنٹ میاں محمد فاروق نے بتایا کہ ضلع کونسل کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ پلانٹیشن ڈے بھرپورانداز میں منایا گیا جس میں افسران وسٹاف ممبران نے شرکت کرکے پودے لگائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme