پاکستان کا دہشتگردی سے کو ئی تعلق نہیں اور نہ مسلمان دہشت گردہیں محمود خان اچکزئی

Published on June 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

PIC MEHMOOD KHAN TAXILA
ٹیکسلا(یو این پی) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے پاکستان کا دہشتگردی سے کو ئی تعلق نہیں اور نہ مسلمان دہشت گردہیں، مٹھی بھر شر پسندعنا صر کے فعل کو اسلام یا پاکستان سے منسلک کر نا کسی صورت درست نہیں،قیام پاکستان کے لیے نہ صرف مسلمانوں بلکہ اقلیتوں نے بھی قربانیاں دیں اب اس کو بچانے کے لیے بھی سندھی ،پٹھان، پنجابی، بلوچیوں سمیت سب کو متحد ہو نا ہو گا۔ ہماری جد و جہد نہ صر ف بلوچستان کے حقوق کے لیے ہے بلکہ ہر پاکستانی کے معیار زندگی بلند کر نے کے لیے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز واہ سیمنٹ فیکٹری میں مقامی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ تقریب سے صوبائی صدر سنیٹر عثمان کاکڑ، سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل، اے این پی کے مرکزی جو ائنٹ سیکرٹری لا لہ ظاہر کے علاوہ مقامی راہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں میزبان تقریب نے اپنے خطاب میں علاقائی مسائل بالخصوص نادرا سے متعلق روکاوٹوں کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ یہ ادارہ یہاں کے رہا ئشیوں کے لیے مسائل پید ا کر رہا ہے اور سیکورٹی کے نام پر پختونوں کو بلا جواز تنگ کیا جا تا ہے۔ ہم اس ملک کے باسی اور ہمارے اباؤ اجداد نے اس کے لیے قربا نیاں دیں مگر ہمیں بھی دہشت گردوں کا ساتھی جان کر ہمارے لیے طرح طرح کے مسائل پیدا کئے جا تے ہیں جو کسی صورت جا ئز نہیں۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی مذہبی ہو یا سیاسی اس ملک اور انسانیت کے لیے زہر قاتل ہے۔ دشمن ہمیں لسانی، مذہبی اور علا قائی جھگڑوں میں اُلجھا کر کمزور کر نا چاہتا ہے ۔ پاکستان جن مقاصد کے حصول کے لیے بنا یا گیا تھا وہ یہاں پر مساوات ، انصاف اور ہر شہری کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کر نا تھے مگر یہ خواب ابھی پا یہ تکمیل کو نہیں پہنچا۔ اے این پی کے مرکزی جو ائنٹ سیکرٹری لا لہ ظاہر کے علاوہ اس موقع پر اے این پی ضلع راولپنڈی، اسلام آباد، ٹیکسلا واہ، فتح جھنگ ، تحریک انصاف اٹک کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog