تمہاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں، مریم نواز کی وزیراعظم پر تنقید

Published on March 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments


لاہور(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں اور اس کی ذمہ دار نہ اپوزیشن ہے اور نہ کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی __ گھبرا گئے ہو نا!۔عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ تم نے پاکستان کو تباہی و بربادی کے گڑھے میں پھینک دیا۔ چاروں طرف غربت، مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، دہشتگردی کا راج ہے۔ قوم تمہاری نااہلیت، جہالت اور کھلنڈرے پن کی بہت قیمت ادا کر چکی ہے۔ مزید کی کوئی گنجائش نہیں۔مریم نواز نے مزید لکھا کہ اپنی ناکامیوں کا الزام اپوزیشن کو دو نہ دوسرے ممالک کو۔ سازش کا واویلا کر کے تم قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ جس شخص کو تاریخ کا علم ہو نہ جغرافیہ کا، جسے خارجہ پالیسی کا پتہ ہو نہ سفارتی تعلقات کا، جسے حکومت چلانا آیا ہو نہ عوام کے مسائل حل کرنا، وہ وہی کچھ کرسکتا تھا جو تم نے پونے چار سالوں میں کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题