صفائی کا معیار بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات بھی کئے جارہے ہیں علی شہزاد

Published on March 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے ڈپٹی کمشنر
فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد صفائی کی صورتحال کو چیک کرنے کے لئے صبح کے وقت سٹی کونسل 117 اور 120 کے علاقوں گؤ شالہ، ناظم آباد بلاک اے،بی،پرتاب نگر ودیگرملحقہ آبادیوں کی گلی محلوں میں پہنچ گئے اور سٹرکوں وگلیوں میں صفائی آپریشن کو تفصیلی چیک کیا۔رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں نبیل ارشد،سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ اور ایف ڈبلیو ایم سی ودیگرمحکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے علاقوں میں ویسٹ ورکرز کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کا اعلی ترین معیار ہمہ وقت قائم رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ صفائی کا معیار بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات بھی کئے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے۔انہوں نے کوڑا کرکٹ کو مناسب اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے اور ویسٹ ورکرز کی حاضری کی کڑی مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے گلی محلوں میں موجود مرد وخواتین سے عملہ صفائی کی کارکردگی دریافت اور بعض شکایات پر سی ای او کو فوری ایکشن لینے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے اہل علاقہ میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی آگاہی کے لئے پمفلٹس بھی تقسیم کئے اور کہا کہ ہرہفتہ باقاعدگی سے سٹی کونسلز کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مانیٹر اور سامنے آنے والی خامیوں کا ازالہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوروں کا مقصد صفائی آپریشن کو چوکس رکھنا اور عوام الناس میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے لئے احساس اجاگر کرنا ہے تاکہ مشترکہ کاوشوں سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy