ایمریٹس ائرلائن کا رمضان کے مہینے میں روزہ افطار کرانے کا اعلان

Published on May 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments


کراچی(یو این پی) ایمریٹس ائر لائن نے رمضان کے مبارک مہینے کے لئے سفر کے دوران روزہ افطار کرانے کی سہولت کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز ممکنہ طور پر 27 مئی سے ہو گا ۔ افطاری کے لئے کھانے کا خصوصی سامان تمام کلاس کے کیبن کے مسافروں کو مہیا کیا جائے گا جن میں خلیجی خطے سے آنے اور جانے والی پروازوں کے ساتھ عمرے کے لئے جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر بھی شامل ہیں۔ایمریٹس کی افطار سروس گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے سے طرہ امتیاز ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ائر لائن دل کی گہرائیوں کے ساتھ خدمات فراہم کرکے اپنے مسافروں کو آرام اور سہولت پہنچانے کے لئے بھرپور انداز سے پرعزم ہے ۔ ایمریٹس کا پرکشش افطار باکس عربی خطاطی کے ڈیزائن سے مزین ہے جس میں روزے داروں کو روزہ کھولنے کے لئے غذائیت سے بھرپور کھانے فراہم کئے جاتے ہیں ۔عالمی سطح پر ذائقے کو مد نظر رکھتے ہوئے افطار کا مینو سوچ بچار کے بعد ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں مشرق وسطیٰ کے خصوصی ذائقے دار کھانے کی اشیاء بھی شامل ہیں۔ افطار بکس میں چکن کے ساتھ ہیومس، خصوصی پالک، پنیر اور کھیرے سے مزین سینڈ وچز اور روایتی میٹھے جس میں خصوصی کھجوروں کے ساتھ دہی بھی شامل ہے ۔ اس مینو میں رمضان کے وسط میں تبدیلی لائی جائے گی۔ایمریٹس کی جانب سے دوران سفر روزہ افطار کرنے کے لئے درست وقت کا تعین کرنے کے لئے منفرد آلہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ آلہ طیارے کے فضائی مقام، طول اور بلندی کا بالکل درست تعین کرتا ہے اور سفر کے دوران ممکنہ حد تک درستگی کو یقینی بناتا ہے ۔ جب سورج غروب ہوتا ہے تو جہاز کے کپتان کی جانب سے مسافروں کو افطار کے وقت سے آگاہ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy