عدم اعتماد تحریک ناکام ہوگی،فرخ حبیب

Published on March 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments


حافظ آباد(یواین پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیاسی بے روزگاروں نے تماشہ لگایا ہوا ہے، وزیراعظم (آج) حافظ آباد جائیں گے، وزیر آباد میں سب سے بڑا جلسہ کل ہونے جارہا ہے، حافظ آباد میں ترقیاتی کام جاری ہے۔ ہفتہ کو فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد میں یونیورسٹی اور اسپتال بنائے جارہے ہیں، حافظ آباد میں 10ارب کی لاگت سے اسپتال بنایا جارہا ہے، مافیا نے پاکستان کے ہر ادارے کو کھوکھلا کر دیا، ماضی کے حکمرانوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری کی کوششیں اپنی دولت بچانے کے لیے ہیں، یہ وہ مافیا ہے جس نے ہر ادارے کو کھوکھلا کیا، ماضی کے حکمرانوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes