ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تحصیل تاندلیانوالہ کا طویل دورہ

Published on January 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تحصیل تاندلیانوالہ کا طویل دورہ کیااور مختلف اداروں کا وزٹ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹر آف ایکسیلنس کا دورہ کیااورکمپیوٹر،سائنس لیب اور کلاس رومز کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سنٹر آف ایکسیلنس کا جلد افتتاح کردیا جائے گا۔انہوں نے تاندلیانوالہ کے سہولت بازار میں اشیاءخورونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر سے کہا کہ صارفین کے لئے بنیادی اشیائے ضروریہ ہمہ وقت دستیاب رہنی چاہیں۔انہوں نے تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام قائم دیوار احساس پرجاکر موقع پر موجود مستحق بچوں،خواتین اور مردوں میں گرم ملبوسات تقسیم کئے اوردیوار احساس میں معاونت پر مخیر حضرات کاشکریہ اداکیا۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں وزٹ کر کے خصوصی بچوں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے چک 409میں موجود سرکاری خالی بلڈنگز کابھی معائنہ کیا اور اسے بروئے کار لانے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو بلڈنگ میں سرکاری دفاتر منتقل کرنے کے حوالے سے رپورٹ بنانے کے احکامات جاری کئے۔چک 409گ۔ب کے گرلز ہائی سکول میں نئی بلڈنگ اور گرا¶نڈ بنانے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جبکہ چک 410گ۔ ب گرلزایلیمنٹری سکول میں زیر تعمیربلڈنگ اور نقشہ کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سمندری روڈ کی موٹر وے انٹرچینج تک تعمیر کے حوالے سے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کنجوانی روڈ پر سفر کر کے روڈ کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں چنار شوگر مل میں وزن کے کنڈے اور جاری سی پی آرز کو چیک کیااورکاشتکاروں اور ملازمین سے مسائل بارے بھی گفتگو کی۔چنار شوگر مل کی جانب سے جاری سی پی آر میں انٹرسٹ ڈالنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے شوگرمل انتظامیہ کو فوری منافع ختم کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کنجوانی روڈ کے فنڈز کی منظوری کے لئے محکمہ ہائی ویز کومیٹنگ پرپوزل پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے احاطے امام شاہ میں ڈیجیٹل گردآوری کو بھی چیک کیا اور ٹاسک جلد مکمل کرنے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹرماموں کانجن کا بھی دورہ کیااور طبی سہولیات وسٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ڈی سی نے ٹا¶ن کمیٹی ماموں کانجن میں انتظامات کو چیک کیااورتحصیل بھر میں بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی کی کاوشوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes