پانچ بندوں کی پارٹی سے وزیراعلی بنانا ٹھیک نہیں،مریم نواز

Published on March 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی مخالفت کردی،(ق)لیگ کو پنجاب میں لانے کے حوالے سے نوازشریف سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ(ق)سے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب پر مسلم لیگ ن میں مخالفت پیدا ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے (ق)لیگ کے پروز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پانچ بندوں کی پارٹی سے وزیراعلی بنانا ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ق لیگ کو کس شکل میں پنجاب میں لانا ہے اس پر وہ نواز شریف سے بات کریں گی۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور سے لانگ مارچ کی قیادت وہ خود کریں گی اور اس حوالے سے جلد پارٹی کارکنوں کا لانگ مارچ کی کال دے دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy