عید قربان کی آمد ، لاہور کی مویشی منڈیاں جانوروں سے بھر گئیں

Published on August 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 874)      No Comments

04
قربانی کے جانور وں کی خریداری تو ابھی کم ہے تاہم شہری بچوں کے ہمراہ مویشی منڈیوں کا رخ کر رہے
لاہور (یو این پی) عیدالاضحی کی آمد سے قبل لاہور کی مویشی منڈیاں جانوروں سے بھر گئی ہیں۔ قربانی کی خریداری تو ابھی کم ہی ہے تاہم مویشی منڈیوں میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث بیوپاری پریشان نظر آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی سے قبل مویشی منڈیوں میں نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب سے مویشی لائے جاتے ہیں۔بیوپاری قربانی کے جانوروں کی زیادہ سے زیادہ قیمت وصول کرنے کیلئے تگ ودو میں رہتے ہیں جبکہ دوسری طرف خریداروں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ مناسب دام میں ہی جانور مل جائے۔ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے بیوپاری مطمئن نظر نہیں آتے۔ بیوپاریوں کو گلہ ہے کہ مویشی منڈی میں بہتر انتظامات نہیں کئے گئے۔بجلی ہے اور نہ ہی مویشیوں کیلئے پانی کاانتظام۔ قربانی کے جانور وں کی خریداری تو ابھی کم ہے تاہم شہری بچوں کے ہمراہ مویشی منڈیوں کا رخ کر رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes