با اثر افراد کو زمین کوڑیوں کے باؤ نہ دینے کا نتیجہ، ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن کی طرف سے دوکانیں مسمار

Published on May 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

Lil
لاہور(یواین پی)با اثر افراد کو زمین کوڑیوں کے باؤ نہ دینے کا نتیجہ، ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن کی طرف سے دوکانیں مسمار، 15لاکھ مرلہ والی جگہ ساڈھے تین لاکھ میں فروخت کرنے کا دباؤ، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے انصاف مہیا کرنے کی اپیل،ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے لیکن غربت ہمارا قصور بن گئی با اثر افراد نے لیگی رہنماؤں کی پشت پناہی حاصل کرکے غریب افراد سے زمین کوڑیوں کے باؤ لینے کیلئے اوچھے ہتکنڈے استعمال کرنا شروع کر دئے، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گاؤں دفتوہ کے رہائشیوں کی لاہور کماہاں میں 9مرلے جگہ تھی جس میں سے رنگ روڈ اتھارٹی نے دو مرلے روڈ میں شامل کرکے رقم ادا کر دی، باقی ماندہ جگہ پر محمد اسلم، محمد اصغر، محمد ارشد، محمد افضل، محمد عبد، حاجی اشرف وغیرہ نے توڑی کیلئے گودام بنا لیا، چند ماہ قبل گودام کے درمیان دیواریں کھڑی کرکے انہوں نے چار عدد دوکانیں بنا لی، جس کا نقشہ پاس کروانے کیلئے ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن کے عملہ کو 40ہزار روپے لیکر نقشہ بنا دیا، لیکن نقشہ کو پاس نہ لیا، سابقہ ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن رانا اشرف نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے با اثر شخصیت وحید شہزاد کو جگہ ساڈھے تین لاکھ روپے مرلہ کے حساب سے فروخت کرنے کو کہا، جبکہ جگہ کا موجودہ ریٹ 15لاکھ روپے مرلہ ہے، انکار پر انہوں نے اوچھے ہتکنڈے استعمال کرنا شروع کر دئیے، گزشتہ روز بغیر کسی نوٹس کے ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن کے عملہ نے غنڈا گردی کرتے ہوئے چار عدد دوکانیں مسمار کر دی، ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن میں تعینات انسپکٹر وقار نے نقشہ پاس کروانے کے عوض متعدد بار ہم سے بھاری رشوت وصول کی، متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف و ڈی سی او لاہور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے با اثر افراد کے ایما پر ہمارے دوکانیں مسمار کرنے والے ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن کے عملہ کو معطل کرکے ہمیں انصاف مہیا کرنے کی اپیل کی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题