پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک انصاف مکمل طور پر تیار ہے،جہانگیر ترین

Published on August 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

02
لاہور(یو این پی)تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا جاتا تو اگلے سال ہی الیکشن ہو جاتے ، پارٹی اب پارلیمنٹ میں اپنا بھرہور کردار ادا کرے گی،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کیا جاتا تو اگلے سال ہی الیکشن ہو جاتے،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے البتہ عمران خان پارلیمنٹ میں اس وقت جائیں گے جب کوئی قومی ایشو زیر بحث ہوگا،جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومت تاجروں سمیت صنعتکاروں اور کاشتکاروں کا معاشی قتل کر رہی ہے، پی ٹی آئی آٹھ اگست کو وہاڑی میں کسان کنونشن کے انعقاد کے ساتھ کاشتکاروں کے حقوق کیلئے تحریک کا آغاز کر رہی ہے،جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک انصاف مکمل طور پر تیار ہے،حکومت جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme