منشیات کے اشتراک سے نشہ کے ناسور سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے آگاہی سیمینارزرعی یونیورسٹی میں منعقد ہوا؛ ڈاکٹر امتیاز احمد

Published on March 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)زرعی یونیورسٹی کے شعبہ رورل سوشیالوجی اور انجمن انسداد منشیات کے اشتراک سے نشہ کے ناسور سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے آگاہی سیمینارزرعی یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس کی صدارت سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل چوہدری اصغر علی نے کی۔چیف ٹریفک آفیسرملک تنویر احمد، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر، جنرل سیکرٹری محمد انوار خاں، چیئرمین رورل سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اظہار احمد،میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عامر پرویز،خلود اصغر،سابق ڈین سوشل سائنس ڈاکٹر اشفاق احمد مان،نائب صدر محمد پرویز،پروفیسر ڈاکٹر نعیمہ،جوائنٹ سیکرٹری مس آمنہ اکرم، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مس آمنہ کے علاوہ اساتذہ اور طلباء وطالبات بھی موجود تھے۔ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل نے کہا کہ قوم کے معماروں کو نشہ کی لعنت سے دور اور معاشرے کو اس برائی سے بچانے کے لئے سماجی تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ تابناک مستقبل کے لئے نوجوان نسل کو اس لت سے حتی المقدور دور رہنا چاہیے کیونکہ نشہ انسان کو تنزلی میں دھکیل دیتا ہے اور دین اسلام نے بھی اس سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اور نشہ سمیت دیگر برائیوں سے دور رہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے آگاہی سیمینارز کا تسلسل سے انعقاد جاری رہے گا۔ماہر نفسیات نے نشہ کی اقسام،اس کے معاشی ومعاشرتی زندگی پر اثرات اوراس سے پیداہونیوالی بیماریوں کی تفصیلات پر روشنی ڈالی اورکہاکہ ڈی ایچ کیو میں نشہ کے عادی افراد کی بحالی کے لئے سنٹر ہمہ وقت فنکشنل ہے جہاں ایسے افراد کی کو نسلنگ کر کے انہیں معاشرے کاکارآمد شہری بنایا جارہاہے۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے انجمن انسداد منشیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہا کہ معاشرے کو اس لت سے دور رکھنے کے لئے اقدامات کئے جارے ہیں۔انہوں نے سیمینار میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نشہ کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔سیمینار سے دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ نشہ کے خلاف نفرت بیدار کرنے کے لئے آگاہی پروگرامز ناگزیر ہیں۔جنرل سیکرٹری نے کارکردگی سے آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes