اسلام آباد(یواین پی) اردو کے نامور شاعر،ادیب اور ماہرلسانیات احسان دانش کی40 ویں برسی آج22 مارچ بروز منگل کو منائی جائے گی وہ 1914 میں یوپی میں پیداہوئے ان کے شعری مجموعوں میں حدیث ادب،درد زندگی،تفسیر فطرت،آتش خاموش،شیرازہ اور گورستان کے نام سرفہرست میں شامل ہیں حکومت پاکستان نے علمی اور ادبی خدمات پر انہیں ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز کے اعزازات سے نوازا وہ 22مارچ1982 کو وفات پاگئے۔