بیگم نصرت بھٹوکا 93واں یوم ولادت آج ملک بھر میں منایا جائے گا

Published on March 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اورسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی اہلیہ بیگم نصرت بھٹوکا 93واں یوم ولادت آج(بدھ کو) منایا جائے گا، اس حوالے سے ملک بھرمیں تقریبات ہوں گی۔نصرت اصفہانی 23 مارچ 1929ء کو ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں تھیں، آپ کا تعلق ایک امیر حریری خاندان سے تھا۔ان کے والد ایک امیر ایرانی کرد تاجر تھے جو ابتدائی دور میں بمبئی میں رہتے تھے اور پھر 1947ء میں پاکستان کی آزادی اور تقسیم ہند سے قبل کراچی چلے گئے تھے۔1996ء میں بینظیر کے حکومتی دور میں مرتضٰی کے ماروائے عدالت قتل کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھی اور اس کے بعد مرنے تک بے نظیر کے خاندان کے ساتھ دبئی میں مقیم رہیں۔ 23 اکتوبر 2011ء، اتوار کو دبئی میں انتقال کر گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes