مدینہ اور قطیف میں حملوں کے شبے میں 12پاکستانیوں سمیت 19افراد گرفتار

Published on July 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

01
مدینہ منورہ ۔۔۔ سعودی سکیورٹی فورسز نے مدینہ منورہ اور قطیف میں حملوں کے شبے میں 19افراد کو گرفتار کر لیا ۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مدینہ اور قطیف میں حملوں کے شبے میں 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں 12پاکستانی اور 7سعودی شہری شامل ہیں جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ مدینہ منورہ کے باہرحملہ کرنے والا سعودی شہری منشیات کا عادی تھا جبکہ نائر مسلم نے مدینہ اور عبدالرحمان اور عبدالکریم نے قطیف میں حملے کیے ۔اس کے علاوہ سعودی وزارت داخلہ نےمسجد نبوی کے باہر حملہ کرنے والوں کی تصویربھی جاری کر دی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme