پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مشترکہ بیان

Published on March 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) یو م پاکستا ن اکابرین جدو جہد آزادی کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے 23 مارچ1940 ہماری تاریخ کا سنہری دن جس دن مسلمانان برصغیر نے قرارداد پاکستان کے ذریعے ایک آزاد خود مختار اور باوقار وطن عزیز جدوجہد کا سفر شروع کیا 23 مارچ کا دن آزادی کے سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اپنے ذاتی مفاد کو ملک و قوم کے مفاد پر کسی صورت ترجیح نہیں دیں گے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی، دفاع اور مملکت خداد اد کے شہریوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو مدثر فار قلیط،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری طارق ارشاد، چوہدری سلیم صادق،ٹکٹ ہولڈر مہر جاوید،صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ میڈم شازیہ احمد،کوارڈینیٹر کلین اینڈ گرین غلام نبی کھوکھر نے یوم پاکستان کی ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ہونے والی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو مدثر فار قلیط،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،ہدری طارق ارشاد،پی ٹی آئی کے جنرل سیکر یٹری چوہدری سلیم صادق،ٹکٹ ہولڈر مہر جاوید،صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ میڈم شازیہ احمد،کوارڈینیٹر کلین اینڈ گرین غلام نبی کھوکھر،افسران،صحافیوں،سیاسی کارکنوں اور سول سو سائٹی کے نمایاں افراد،وکلاء نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر قومی ترانہ کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی بعد ازاں تقریب کے شرکاء نے 23 مارچ کے سلسلہ میں واک بھی کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog