ایک روز قبل گرفتار ہونیوالے سندھ یونائٹیڈ پارٹی ٹھٹھہ ضلع کے صدر اپنے دو بھائیوں سمیت 4افراد بازیاب 

Published on August 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) فرسٹ سول جج ٹھٹھہ کا عدالتی چھاپہ ایک روز قبل گرفتار ہونیوالے سندھ یونائیٹنڈ پارٹی ٹھٹھہ ضلع کے صدر اپنے دو بھائیوں سمیت 4افراد بازیاب . عدالت نے پولیس کی خصوصی ٹیم کے انچارج کوکل بروز جمعرات سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں طلب کرلیا ہے ایس یو پی ٹھٹھہ ضلع کے صدر عمران خشک کے والد علی حسن خشک کی درخواست پر فرسٹ سول جج ٹھٹھہ منیراحمد پنھور کی عدالت نے ٹھٹھہ کے واٹر سلائی کے کواٹرپر چھاپہ مار کر ایس یو پی ٹھٹھہ کے صدر عمران خشک ان کے بھائی ارشد خشک . سجاد خشک سمیت برکت ملاح نامے شخص کو باریاب کرا لیا ہے . سول جج نے کاروائی کے بعد اے ایس پی ٹھٹھہ امجد فاروق بوٹہ پولیس کی خصوصی ٹیم کے انچارج اصغر علی شاھ پر برہمی کا اظھار کرکے آج سیشن جج ٹھٹھہ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ادہر ایس یو پی ٹھٹھہ کے صدر عمران خشک نے پارٹی کارکنان اور اپنی برادری کے ہمراہ پریس کلب مکلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک روز قبل مہمانوں کے ہمراہ گاوں حنیف خشک میں اپنے گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اے ایس پی ٹھٹھہ امجد فاروق بوٹہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بلاجواز چڑہائی کرکے مجھ سمیت میرے دو بھائیوں ارشد او ر سجاد کو گرفتار کر کے کواٹر میں بند کردیا . انھوں نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ مکلی سمیت کسی بھی پولیس تھانے میں میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے . پولیس نے گھر کا تقدس پئمال کیا ہے اور چھاپے کے بعد سونے کی انگھوٹی موٹرسائیکل موبائل سیٹ اور ہزاروں روپے نقدی واپس نہیں کی ہے جبکہ پولیس کی خصوصی ٹیم کے انچارج اصغر شاھ نے مجھے اور بھائیوں پر بلاجوازتشدد کرکے میری آازدی کیلئے میرے الد سے پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا ہے ٹھٹھہ پولیس کی اس ناانصافی کے خلاف ہائے کورٹ سندھ میں پٹیشن داخل کراوٗنگا انھوں نے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو ایس ایس پی ٹھٹھہ . اے ایس پی ٹھٹھہ سے جا ن کا خطرہ ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes