یوم پاکستان کے حوالہ سے الفتح فٹبال گراؤنڈ میں بوائز اینڈ گرلز کے فٹسال کے میچز

Published on March 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد و فیصل آباد فٹسال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے الفتح فٹبال گراؤنڈ میں بوائز اینڈ گرلز کے فٹسال کے میچز کرواگئے۔ بوائزکا میچ فیصل آبادییلو نے فیصل آباد ریڈ کو 7/4 گول سے ہرایا جبکہ گرلز کے میچ میں فیصل آباد گرین نے فیصل آباد بلو کو 6/3 گول سے شکست دیکر فتح اپنے نام کی۔میچز کے مہمان خصوصی حاجی مشتاق احمد کمبوہ،چوہدری عبدالجبار ننھا جٹ تھے۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف،صدر ایف ایف اے حافظ اظہر محمود،عمران شیخ نائب صدر،سیکرٹری ڈاکڑ شہزاد مصطفیٰ،چوہدری عبدالقادر جیلانی،رابعہ عبدالرزاق، آفیشل انیل جمشید،لالہ ریاض،فاروق انور باجوہ،یاسر کوارڈینٹیربھی موجود تھے۔اس موقع پر شائقین نے کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل پر خوب داد دی آخر میں مہمان خصوصی نے چاروں ٹیموں میں پانچ پانچ ہزار روپے کیش پرائزز، ٹرافیز اور سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes