مشرقی افریقی ملک روانڈا کے دارالحکومت کِگلی کی مساجد میں لاؤنڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد

Published on March 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

روانڈا(یواین پی)مشرقی افریقی ملک روانڈا کے دارالحکومت کِگلی کی مساجد میں لاؤنڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دن میں 5 مربتہ لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے سے کِگلی کے ضلع نیاروگینگ کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مسلم ایسوسی ایشن کے ایک اہلکار نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اذان کے وقت لاؤڈ سپیکر کی آواز کم بھی کی جا سکتی تھی۔دوسری جانب روانڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو لاؤڈ سپیکر پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔نیاروگینگ ضلع کے ایک سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ مسلم کمیونٹی نے اس پابندی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے اور اس فیصلے نے ملسمانوں کو نماز کے اوقات میں مساجد میں جا کر عبادت کرنے سے نہیں روکا۔واضح رہے کہ نیاروگینگ ضلع روانڈا میں سب سے زیادہ مساجد والا علاقہ تصور کیا جاتا ہے جبکہ گزشتہ ماہ روانڈا میں عمارتوں سے متعلق قوانین اور شور شرابے کے باعث 700 کلیساؤں کو بند کر دیا گیا تھا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes