رمضان میں حکومت نے لوگوں کے لئے اشیائے خورونوش میں سبسڈی کا اعلان کیا ہے محمد علی اعجاز

Published on March 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہاکہ سستے رمضان بازار عام صارفین کے لئے سہولت اور آسانی کا باعث بنیں جس کے لئے سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ تاجر تنظیمیں بھی بھر پور تعاون کریں رمضان المبارک کے مقدس ایام میں حکومت نے لوگوں کے لئے اشیائے خورونوش میں سبسڈی کا اعلان کیا ہے وہ خوش اسلوبی اور آسان انداز میں لوگوں تک پہنچنی چاہیے سستے رمضان بازاروں میں اشیاء کی کوالٹی عام بازار سے بھی بہتر ہو پھلوں سبزیوں اور کریانہ کے ساتھ ساتھ پولٹری اور گوشت کے سٹالز اپنی مثال آپ ہونے چاہییں اور وہاں پر کسی قسم کی غیر معیاری سبزی،پھل،گوشت برداشت نہیں کیا جائے گا ہمیں سرکاری ذمہ داری کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک میں عام صارفین کی خدمت کر کے نیکیاں بھی کمانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستے رمضان بازاروں کے قیام کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان،تینوں تحصیلوں کے چیف افسران میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق نے سستے رمضان بازاروں میں انجمن تاجران کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے تحصیل دیپالپور میں 5تحصیل رینالہ خورد میں 1اور تحصیل اوکاڑہ میں 2سستے رمضان بازار قائم کئے جائیں گے۔سستے رمضان بازاروں میں عوام الناس کو چینی،آٹا،گھی،دالیں،پھل و سبزیاں،گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی اور اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں کمپلینٹ سیل بھی قائم کیا جائے گاجہاں عوا م اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme