فقیر صوفی اعجاز قادری کے سالانہ عرس کی تقریبات مکلی میں منائی گئیں

Published on March 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)فقیر صوفی اعجاز قادری کے سالانہ عرس کی تقریبات مکلی میں منائی گئیں عرس کا افتتاح فقیر صوفی زولفقار قادری نے کیا ان دوران مزار پر چادر چڑھا کر پاکستان کے حق میں دعائیں مانگی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے معروف بزرگ فقیر صوفی اعجاز قادری کا سالانہ عرس مبارک عقیدت احترام سے مکلی میں بڑی شان و شوکت سے منایا گیا جس میں سندھ بھر سے معروف شعراء ادیب معتقدین اور مریدوں نے شرکت کی عرس کی شروعات فقیر صوفی زوالفقار قادری نے مزار پر چادر چڑھا کر کی درگاہ کے مریدوں نے جھمریاں ڈالیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت خادم الفقراء کے سرپرست اعلی فقیر صوفی زوالفقار قادری ، جماعت قادری کے کے روحانی پیشوا غلام رضوانی شاہ جیلانی ، مفتی عںمبدالرحمان میمن مولوی امین نورانی اور دوسروں نے کہا کہ اسلام امن اور بھائیچارے کا درس دیتا ہے اولیاء بزرگوں اور صوفیوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے انہوں نے کہا کہ دین اسلام برابری اور رواداری کا مزہب ہے ہمیں دوسرے مذھب کا احترام بھی کرنا چاہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ نفسا نفسی کے دور میں بزرگان دین کے نقش و قدم پر چلنے کی سخت ضرورت ہے اس موقع پر بالک سندھی ، خادم سنجرانی ، علی نواز کھوسو سمیت دوسرے نعت خوانوں اور صوفی فنکاروں نے کلام پیش کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes