پولیس انصاف اور امن و امان کا دروازہ ہے نوازش علی بخاری ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد

Published on May 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

Haroon
ہارون آ باد( یواین پی)ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد نوازش علی بخاری نے میڈیا کلب(رجسٹرڈ)کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس انصاف اور امن و امان کا دروازہ ہے اور پولیس اس حقیقت کے پیش نظر پوری دیانتداری اور مکمل حکمت عملی کے ساتھ اس فرض کو اداکرنے کے لیے سرگرم عمل ہے پولیس نے گشت نظام کو موثر اور مربوط بنا دیا ہے تاکہ عوام کے لیے امن و امان کی صورتحال کو موثر بنایا جاسکے پولیس کے جوان قوم کی جانب سے عائد کر دہ فریضے کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور پولیس کی قربانیاں اور جذبے مثالی ہیں اور قوم نے بھی پولیس کے اس جذبے کو سراہا ہے دن اور رات میں تمیز کیے بغیر پولیس فورس محنت کر کے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں مگن ہے قوم نے پولیس پر اعتماد کیا ہے جس پر ہم پورا اتریں گے انہوں نے کہا کہ مشکلات اور مسائل ہمارے راستے میں حائل نہیں ہو سکتے اور ہر حال میں ملک وقوم کی جانب سے کیے گئے اعتماد کو پورا کرکے عملی مثال رقم کریں گے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات پولیس فورس کے ساتھ رابطے میں رہ کر اس فورس کے نظام کو مزید فعال اور متحرک بنا سکتے ہیں میڈیا بھی پولیس فورس کو جرائم پیشہ عناصر کے حوالہ سے حقیقی رپورٹس کے ذریعے رہنمائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے کیونکہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتا ہے اور میڈیا کی حقیقت اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ ایک مفید امر ہے جس پر ہم مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہیں اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور تنقید کو مثبت سمجھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes