ن لیگ پاکستان سے زراعت اور کسان دونوں کا خاتمہ چاہتی ہے:عمران خان

Published on May 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

Imran
اسلام آباد (یوا ین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ( ن) لیگ پاکستان سے زراعت اور کسان دونوں کا خاتمہ چاہتی ہے ٗپی ٹی آئی ہر سطح پر کسانوں کی آواز بنے گی ٗ وہ محنت کش کسان کی کمر توڑنے والوں کا محاسبہ کریں گے۔یواین پی کے مطابق عمران خان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت نے عملی طور پر کسان کی معاشی ناکہ بندی کر رکھی ہے ٗبجلی ٗ بیج ٗ ادویات اور کھادوں کے مہنگے نرخوں کے باعث کسان اذیت سے دوچار ہیں اورعالمی منڈی میں اپنی اجناس سمیت خوار ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ کے پاس کسانوں کیلئے وقت نہیں، قرض کے پیسوں سے منصوبوں کا واحد مقصد وزیر اعظم کے بچوں کی آف شور کمپنیوں کیلئے پیسہ بنانا ہے۔عمران خان نے احتجاج کے دوران انتقال کرجانے والے کاشتکار کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار بھی کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme