ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے میٹنگ

Published on March 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے میٹنگ کی۔ڈی جی ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم،سیکرٹری آرٹی اے محمد سروراور دیگر افسران کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹرز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آرٹی اے کو ٹرک سٹینڈ جھنگ روڑکا ایڈمنسٹریٹر مقرر کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبہ سے وابستہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ماسٹر پلان شہر کی چار اہم شاہرات پر گڈز ومزدا ٹرانسپورٹ سٹینڈز تجویزکئے جارہے ہیں جس کے لئے ایف ڈی اے کی طرف سے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔اجلاس کے دوران چوہدری محمد سلیم ودیگر گڈز ومزدا ٹرانسپورٹرز نے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے اقدامات پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ اداکیااور کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes