میاں صاحب جانے دوشہباز شریف کو آنے دو۔۔۔لاہور میں’’پراسرار‘‘ بینزز لگ گئے

Published on July 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments


لاہور (یو این پی)لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں بینزز لگ گئے،بینرز پر میاں صاحب جانے دو آنے دو آنے دو شہباز شریف کو آنے دو کے نعرے درج ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے حق میں بینرز لگ گئے ،بینزز این جی او پاکستان نامی گروپ کی جانب سے لگائے گئے ان بینز ز پر 2 افراد کے نام اور فون نمبر بھی درج ہیں .واضح رہے کہ پاناما کیس کے حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ میں محفوظ ہے اور چند روز میں سنائے جانے کا امکان ہے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نااہلی کی صورت میں مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں خواجہ آصف احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کے نام شامل ہیں لیکن شہباز شریف کے چاہنے والوں نے بینرز آویزاں کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes