پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا، رویت ہلال کونسل کی پیشگوئی

Published on March 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

لاہور(یواین پی) رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی پیدائش جمع المبارک یکم اپریل 2022 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 24 منٹ پر ہو گی، 29 شعبان المعظم یعنی ہفتہ یکم اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو عمومی طور پر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے، پاکستان کے اکثر علاقوں میں 31 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes