بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر6.3 ریکارڈ

Published on February 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

6
کوئٹہ(یوا ین پی)بلوچستان کے شہروں گوادر،تربت ، پسنی اور اس نے گردونواح میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پرچھ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے سے پسنی میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، دیواریں گر گئیں،چھتوں میں دراڑیں پڑگئیں تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ضلعی انتظامیہکے مطابق علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے گہرائی 10کلومیٹرزیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکزتربت سے90کلومیٹرجنوب میں تھا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد مکران ڈویژن میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy